0
Saturday 28 Jan 2017 12:33

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن کیخلاف کارروائی روک دی گئی

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن کیخلاف کارروائی روک دی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنسز میں پیپلز پارٹی کی اہم رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر معطل کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران انعام اکبر، سید منیر اور منیر الطاف میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر معطل اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی روک دی۔ کیس کی مزید سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن متحدہ عرب امارات میں ہیں اور ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن انتہائی علیل ہیں، جس کی وجہ سے وہ نہیں آسکتے، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ان کی 31 جنوری تک ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 604175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش