0
Saturday 28 Jan 2017 14:29

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے 4500 غیر قانونی مکانات گرانے کا فیصلہ

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے 4500 غیر قانونی مکانات گرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے ریلوے کی زمین سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا، ریلوے کی زمین پر تعمیر ساڑھے 4 ہزار مکانات کو گرایا جائے گا، اس سے قبل قابضین کو نوٹسز دیئے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، سندھ حکومت پارٹی قیادت کے ویژن پر عمل درآمد کرے گی اور صوبائی حکومت سرکلر ریلوے سمیت ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی جلد مکمل کرے گی، اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں کمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، اس لئے ضروری ہے کہ پہلے قابضین کو جگہ خالی کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے جائیں اور اس کے بعد تجاوازت کے خاتمے کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا یہ عزم ہے کہ سرکلر ریلوے کی اراضی پر ناجائز طور پر قابض افراد کو بے دخل کرکے سرکاری اراضی سے ہر قسم کا قبضہ ختم کرایا جائے گا، کیونکہ حکومت سندھ نے سرکلر ریلوے کے منصوبے کو مکمل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کے یہ واضح احکامات ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلائی جائے، سندھ حکومت پارٹی قیادت کے ویژن پر عمل درآمد کرے گی اور صوبائی حکومت سرکلر ریلوے سمیت ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی جلد مکمل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 604219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش