0
Monday 21 Mar 2011 00:36

آئی ایس او پاکستان نے ”بیداری ملت و دفاع مسلمین“ تحریک کا اعلان کر دیا

آئی ایس او پاکستان نے ”بیداری ملت و  دفاع مسلمین“ تحریک کا اعلان کر دیا
لاہور:اسلام ٹائمز۔بحرین میں خون کی ہولی میں پاکستانی حکمران بھی برابر کے شریک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمن شاہ نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے بحرین کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی افواج کے ہاتھوں امریکی خوشنودی کے لئے بحرینی عوام کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے۔ سعودی حکمران بادشاہت کے نشے میں معصوم عوام کو کچلنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحرین کے لئے فوجی فاﺅنڈیشن کی طرف سے کی جانے والی بھرتیاں بھی قابل افسوس ہیں۔ مقررین نے کہا ایک طرف پاکستانی حکمران خود کو جموریت کاعلمبردار کہتے ہیں لیکن دوسری جانب بحرینی عوام کو کچلنے کے لئے کرائے کے قاتل بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ سید رحمن شاہ نے کہا کہ اس موقع پر آئی ایس او ”تحریک بیداری ملت دفاع مسلمین“ کا اعلان کرتی ہے۔ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت مظاہرے اس تحریک کی کامیابی کی دلیل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بحرین کے لئے کی جانے والی بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ پاکستان حکمران ہوش کے ناخن لیں امریکی و سعودی خوشنودی حکومت کے خاتمے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر امریکی قونصلیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم کو نذرآتش کیا اور دونوں ملکوں کی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 60655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش