0
Thursday 9 Feb 2017 15:21

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملز کو کام کرنے سے روکدیا

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملز کو کام کرنے سے روکدیا
اسلام ٹائمز۔ شریف خاندان کی تین شوگر ملز کو سپریم کورٹ نے سات روز کیلئے کام کرنے سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اتفاق شوگر ملز کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی ملز کی اپیل منظور کر لی اور اتفاق، حسیب، چوہدری شوگر ملز کو 7 روز کیلئے کرشنگ کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ لاہور ہائیکورٹ درخواستوں کی سماعت 16 فروری کو کرے۔ جہانگیر ترین کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کیا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ سماعت کرنے والے بینچ کی خود سربراہی کریں اور فریقین تمام ریکارڈ ہائیکورٹ کے سامنے پیش کریں۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ ہائیکورٹ 7 دن کے اندر مقدمات کا فیصلہ یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 607852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش