0
Sunday 12 Feb 2017 17:21

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے نہ پہنچنے پر شہریوں نے خود ہی فلائی اوور کا افتتاح کردیا

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے نہ پہنچنے پر شہریوں نے خود ہی فلائی اوور کا افتتاح کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیرِ بلدیات اور مئیر کراچی کے نہ پہنچنے پر کورنگی کراسنگ پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا افتتاح شہریوں نے خود ہی کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشہ کئی ماہ سے جگہ جگہ ترقیاتی کام جاری ہیں، جس کے باعث عوام کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے، بلکہ حادثات کے باعث کئی افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ آج کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کے افتتاح کیلئے جب کوئی نہ پہنچا تو شہریوں نے خود ہی افتتاح کر ڈالا۔ کورنگی کراسنگ پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا کام 3 ماہ کی تاخیر سے مکمل ہوا، جبکہ آج کے ایم سی اور ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے افتتاح کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے، لیکن جب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ بلدیات سندھ سمیت مئیر کراچی وسیم اختر میں سے کوئی بھی افتتاح کیلئے نہ پہنچا، تو شہریوں نے فلائی اوور کا خود ہی افتتاح کر ڈالا، جس کے بعد پُل پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔ انتظامیہ کو شہریوں کی یہ خوشی پسند نہیں آئی اور انہوں نے فلائی اوور کو پھر بند کرکے ترقیاتی کام جاری ہے کا بورڈ لگا دیا، 87 کروڑ روپے کی لاگت سے کورنگی کراسنگ پر بننے والا فلائی اوور گزشتہ سال نومبر میں مکمل ہونا تھا۔
خبر کا کوڈ : 608851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش