0
Thursday 16 Feb 2017 10:22

بی این ایف کے مرکزی صدر کے گھر سے انڈین پاسپورٹ اور غیرملکی نقدی برآمد، گلگت پولیس

بی این ایف کے مرکزی صدر کے گھر سے انڈین پاسپورٹ اور غیرملکی نقدی برآمد، گلگت پولیس
اسلام ٹائمز۔ بالاورستان نیشنل فرنٹ گلگت بلتستان کے گرفتار ملزمان کے تفتیشی آفسر ڈی ایس پی راجہ اکبر حسین اور انسپکٹر رحمت بیگ نے کہا ہے کہ بی این ایف کے گرفتار مرکزی صدر صفدر علی کی نشاندہی پر تنظیم کے مرکزی دفتر واقع کرنل حسن مارکیٹ گلگت میں چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں تنظیمی لٹریچر، بینرز، دو ٹیلی فون سیٹس برآمد کر لیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران چھ سو امریکی ڈالر نقد اور انڈیا کی طرف سے ایشو کردہ پاسپورٹ اور مختلف بنکوں کے چیکس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے دو مرکزی رہنماء ایڈوکیٹ محبوب علی اور بی این ایف جی بی کے مرکز رہنما صفدر علی کو گلگت سے تحویل میں لیا گیا تھا اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مطابق اب تک بالاورستان نیشنل فرنٹ کے ایک درجن سے زائد کارکنان جیل میں ہیں اور ان پر دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 609958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش