0
Tuesday 21 Feb 2017 23:33

کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کے فیصلے کے محرکات سامنے آگئے

کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کے فیصلے کے محرکات سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کے فیصلے کے محرکات سامنے آگئے۔ رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازنے کے لئے اعلی ترین سیاسی شخصیت کے حکم پر کلفٹن کا اے ٹی سی کمپلیکس خالی کرایا جارہا ہے۔ اے ٹی سی کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کا فیصلہ تو کرلیا گیا لیکن کراچی میں انسداد دہشت گردی کی دس نئی عدالتوں کی سمری منظور نہیں کی جارہی، ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود دس نئی عدالتوں کے لئے ججز کا تقرر نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کے فیصلے کی وجہ رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازنا ہے۔ سینٹرل جیل کراچی میں چھ انسداد دہشت گردی عدالتیں تعمیر کی جا چکی ہیں اور چار تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ کلفٹن اے ٹی سی کو خالی کرانے کیلئے پہلے پرانی عدالتوں کو سینٹرل جیل بھیجا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 611788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش