0
Thursday 23 Feb 2017 15:38

پاک افغان سرحد کھولنے کیلئے افغان سفیر کا پاکستانی سول و عسکری حکام کو خط

پاک افغان سرحد کھولنے کیلئے افغان سفیر کا پاکستانی سول و عسکری حکام کو خط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاک فوج کی قیادت اور مشیر خارجہ کو سرحد کھولنے کے لئے درخواست کی ہے۔
پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے پاک افغان سرحد کھولنے کے لئے پاک فوج کی قیادت اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو خط لکھا ہے۔ افغان سفیرعمر زخیل وال نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ 2 روز قبل پاکستانی حکام نے سرحد کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے پاک فوج کی قیادت اورمشیر خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ پاک افغان سرحد کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مجھے قوی امید ہے کہ خط کے بعد آج شام تک سرحد کھول دی جائے گی۔ عمر زخیل کا کہنا تھا کہ اسپین بولدک، طورخم اور دیگر قانونی راستوں پر دونوں اطراف میں سخت چیکنگ کا نظام موجود ہے۔ سرحدوں کی بندش سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت سرحد بند نہیں کی جاسکتی جب کہ سرحد کی بندش غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 612236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش