0
Thursday 23 Feb 2017 20:04

پاناما کیس میں قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سراج الحق

پاناما کیس میں قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ اور قوم انصاف چاہتے ہیں جیسا دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے ویسا ہی معاشی دہشتگردوں کے خلاف کیا جائے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے بعد حکومت کی اخلاقی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ عوام عدالت کے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور ماضی کا لمحہ دہرانے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ غریب کے لیے علیحدہ قانون اور کرپٹ اشرافیہ کے لیے الگ قانون ہے لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکمرانوں حکومت میں آکر دن دگنی رات چگنی ترقی کیسے کر لیتے ہیں؟۔ سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کا دفاع کرنے والے وزراء اور سرکاری اداروں کے عہدیداروں کو تنخواہ بھی قومی خزانے سے نہیں وزیر اعظم سے لینی چاہیے۔ اٹارنی جنرل کا یہ کہنا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ سننے کی مجاز نہیں، تضحیک آمیز اور سپریم کورٹ کی توہین کے مترادف ہے، کرپشن اور قومی دولت کی لوٹ مار کا سب بڑا کیس ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نہیں سن سکتی تو پھر کون سنے گا۔
خبر کا کوڈ : 612332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش