0
Thursday 23 Feb 2017 21:15
آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

آپریشن ردالفساد اور پنجاب میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، نواز شریف

بھارٹ کیساتھ اچھا ہمسایہ بنکر رہنا چاہتے ہیں، ترکی افغانستان پہ اثرورسوخ استعمال کرے
آپریشن ردالفساد اور پنجاب میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا بھارت کیخلاف کوئی بری خواہش نہ تھی اور نہ ہے، بھارت مخالف انتخابی مہم نہ چلانے پر بھی قوم نے ہمارے منشور کو ووٹ دیا۔ بھارت میں پاکستان مخالف مہم چلائی جاتی ہے لیکن ہم نے یہ روایت ختم کی ہے۔ ترکی کے شہر انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان میں بیٹھے دہشتگرد ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں۔ افغانستان کو بھی چاہیے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ان دہشتگردوں کا خاتمہ کرے۔ تر کی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے معاملے پر بھی ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا، پی ایس ایل کا فائنل مقررہ وقت پر ہو گا دہشتگردوں کو پی ایس ایل پر اثر انداز نہیں ہونے دینگے۔ محمد نواز شریف نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف عزم مزید پختہ ہوا ہے، ہم ہر صورت دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہاﺅس میں کیا گیا۔ آپریشن رد الفساد کا فیصلہ بھی چند روز قبل وزیر اعظم ہاﺅس میں ہی کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ خدا کے فضل سے ہم مسائل پر قابو پا رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر جاری ہے۔ موجودہ ترقیاتی منصوبوں کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے، نیوکلیئر سپلائر گروپ کے معاملے پر بھی ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کیا ہے۔ افغانستان کو بھی چاہیے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ افغانستان بھی دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل مقررہ وقت پر ہوگا، دہشتگردوں کو پی ایس ایل پر اثر انداز نہیں ہونے دینگے۔ حکومت دہشتگردی سے نہ گھبرائے گی اور نہ ہی ڈرے گی، دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں، ہم نے ساڑھے تین سال پہلے امن دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔ بچ جانے والے مٹھی بھر شر پسند عناصر دہشتگردی کر رہے ہیں۔ مضبوط عزم کے ساتھ ان مٹھی بھر عناصر پر بھی قابو پا لیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام حوصلے میں رہیں ہم یہ جنگ جیتیں گے، دشمن پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں، ہم مسائل پر قابو پا رہے ہیں اور دنیا ہماری ترقی کو تسلیم کر رہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید بتایا کہ ملک میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ملک میں موٹرویز اور شاہراہیں بن رہی ہیں۔ توانائی کے بھی بڑے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، شرپسند عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں نے ماضی میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور طے شدہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ترکی کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھا ہمسایہ بن کر رہنا چاہتے ہیں، بھارت کیخلاف کوئی بری خواہش تھی اور نہ ہے، بھارت مخالف انتخابی مہم نہیں چلانے پر بھی قوم نے ہمارے منشور کو ووٹ دیا۔ انتخابی مہم میں کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقا ت چاہتے ہیں، بھارت میں پاکستان مخالف مہم چلائی جاتی ہے لیکن ہم نے یہ روایت ختم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کیخلاف سازش نہیں کرنی چاہیے، ہم اپنی خواہش پر قائم ہیں کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے ساتھ ساتھ تجار ت بھی بڑھا نا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں استحکام دیکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہوا، ترکی افغانستان پر اپنا اثر و سوخ استعمال کرے۔
خبر کا کوڈ : 612337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش