0
Wednesday 1 Mar 2017 00:42

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی جنوری کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر صدارت عوامی سماعت کے دوران کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 613878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش