0
Tuesday 29 Mar 2011 14:55

خیبر ایجنسی، شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، شدت پسندوں کے حملے میں کرنل سمیت 14 اہلکار جاں بحق، حادثے کا شکار ہوئے، آئی ایس پی آر

خیبر ایجنسی، شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، شدت پسندوں کے حملے میں کرنل سمیت 14 اہلکار جاں بحق، حادثے کا شکار ہوئے، آئی ایس پی آر
پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے دو فوجی افسران اور گیارہ سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ کور ہیڈکوارٹر پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پشاور کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک، آئی جی ایف سی میجر جنرل نادر زیب اور اعلیٰ حکام نے شرکت نے کی۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل شیراز علی کا تعلق لاہور اور کیپٹن عبدالاسلام کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔ دیگر شہداء میں حوالدار حضرت خان خٹک، نائک فرید خان، نائک شوکت خٹک، فردوس خان بنگش، لانس نائک اسد علی، سپاہی ساجد حسن، خان شیر طوری، فرمیم اللہ، جاوید بشیر محمد اور کبیر خان شامل ہیں۔ ان شہدا کا تعلق خیبر پختونخوا اور فاٹا سے تھا۔
 نماز جنازہ کے بعد کور کمانڈر آصف یاسین نے بتایا کہ ایف سی اہلکار دہشت گردوں کے جمع ہونے کی اطلاع پر روانہ کئے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیئے گئے۔ خیبر ایجنسی میں حادثے کے باعث گولہ پھٹنے سے کرنل اور کیپٹن سمیت تیرہ اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں حادثاتی طور پر گولہ پھٹنے سے کرنل اور کیپٹن سمیت ایف سی کے تیرہ اہلکار شہید ہوئے۔ دیگر ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل میں سرچ آپریشن کے بعد فرنٹیئر کور کا قافلہ لوٹ رہا تھا کہ اسی اثنا میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ جس میں سکیورٹی فورسز کے تیرہ اہلکار شہید ہوئے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کور ہیڈ کوارٹر میں شہید کرنل سمیت تیرہ اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ گذشتہ شب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ شدت پسندوں نے سیکیورٹی قافلے پر حملہ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شیراز علی اور کیپٹن عبدالفیضان سمیت تیرہ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل آصف یسین ملک، آئی جی ایف سی میجر جنرل نادر زیب نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کو ر کمانڈر پشاور نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار علاقے میں معمول کی گشت میں مصروف تھے کہ شدت پسندون نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وقت نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے قافلے پر حملہ کر دیا جس سے محسود سکاﺅٹس کے کرنل اور کیپٹن سمیت 14 اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسران اور اہلکار حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ کوہاٹ میں شدت پسندوں نے 2 بوائز سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محسود سکاﺅٹس کے مسلح دستے خیبر ایجنسی کے علاقہ شین ونگ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کے بعد باڑہ کی جانب واپس جا رہے تھے کہ سیال کور کے قریب شدت پسندوں کے ایک گروپ نے ان پر بھاری ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا۔ حملہ میں سکیورٹی فورسز کی 3 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں جبکہ محسود سکاﺅٹس سیکنڈ ونگ کے کمانڈر کرنل شیراز اور کیپٹن سیف الاسلام سمیت 14 اہلکار جاں بحق اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 62098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش