0
Monday 27 Mar 2017 23:05

دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کو سخت سزا دی جائے، بلال سلیم قادری

دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کو سخت سزا دی جائے، بلال سلیم قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک نے ملک میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے، اس وقت ملک میں سیاسی و مذہبی حوالے سے صورتحال بہتر نہیں ہے، دہشت گردوں اور تکفیری سوچ رکھنے والے لوگوں کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مدرسہ، تنظیم، لبرل یا سیکولر کے نام پر انتہاپسندی کو پرموٹ کرتا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، جو افراد سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کر رہے ہیں ان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سنی تحریک نے ملک بھر میں تنظیمی باڈی تشکیل دے دی ہے، اس سلسلے میں ضلع ملتان میں تین رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اس موقع پر سید طاہر شاہ، حافظ کاشف، عبدالقیوم اور مفتی طاہر ذیشان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 622154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش