0
Wednesday 29 Mar 2017 15:35

صد سالہ تقریبات میں 50 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰ

صد سالہ تقریبات میں 50 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کا یوم تاسیس کے موقع پر تین روزہ اجتماع کے لئے تیاریاں جاری ہیں، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نماز جمعہ پڑھائیں گے، پچاس لاکھ لوگ اجتماع میں شرکت کریں گے۔ جے یو آئی کے ترجمان نے دعویٰ کردیا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سو سال مکمل ہونے پر عالمی اجمتاع کی تیاریاں جاری کی جارہی ہیں، یوم تاسیس کے عالمی اجتماع کا انعقاد اضاخیل نوشہرہ میں ہوگا۔ تین روز پر محیط صد سالہ عالمی اجتماع سات اپریل سے نو اپریل تک جاری رہے گا۔ ترجمان جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ صد سالہ عالمی اجتماع میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس خصوصی شرکت کر رہے ہیں، امام کعبہ سات اپریل بروز جمعہ کو نماز جمعہ کا خطبہ و نماز کی ادائیگی کرائیں گے۔ ترجمان کا دعویٰ ہے کہ صد سالہ اجتماع میں پچاس لاکھ لوگ شرکت کریں گے جس کے لئے دو ہزار کنال کے رقبہ پر پنڈال کی تیاری جاری ہے۔ پنڈال میں خواتین کے لئے شرکت کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا کیونکہ انھیں عالمی اجتماع میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کل اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کو عالمی اجتماع سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 622639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش