0
Wednesday 30 Mar 2011 18:50

لاہور سمیت پورے ملک میں قوم کو ”کرکٹ بخار“ چڑھ گیا

لاہور سمیت پورے ملک میں قوم کو ”کرکٹ بخار“ چڑھ گیا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پورے ملک میں قوم کو ”کرکٹ بخار“ چڑھ گیا۔ پاک بھارت میچ شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل ہی تمام کاروباری، تجارتی، ثقافتی، سماجی اور معاشرتی سرگرمیاں بند کر دی گئیں اور لوگ ٹی وی سکرین سے سامنے بیٹھ گئے۔ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں آدھی چھٹی جب کہ سندھ میں مکمل چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ تجارتی اور میڈیا اداروں کے باہمی اشتراک سے بڑے شہروں میں مختلف پارکوں، شاہراﺅں اور چوکوں میں بڑی سکرینیں لگا کر عوام کو میچ دکھایا گیا۔ پاک بھارت میچ میں بڑے، چھوٹے، بچے، بزرگ اور خواتین نے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
میچ شروع ہوتے ہی لاہور میں تمام سڑکیں ویران ہو گئیں اور ٹریفک کی آمد و رفت بھی کم ہو گئی۔ گلیاں اور سٹرکیں سنسان ہو گئیں۔ میچ میں چونکہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کے کسی بھی کھلاڑی کے آﺅٹ ہونے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے۔ منچلوں نے جہاں میچ دکھانے کا اہتمام کر رکھا تھا وہاں ڈیک لگا کر قومی ترانے بھی بجائے جاتے رہے۔ پاک بھارت میچ صرف ایک میچ ہی نہیں دو قوموں کی ”جنگ “ کا سماں پیش کر رہا تھا۔ خواتین اور بزرگ خصوصی طور پر پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 62274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش