0
Thursday 31 Mar 2011 00:27

افغانستان میں مختلف واقعات میں 4 نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں مختلف واقعات میں 4 نیٹو فوجی ہلاک
کابل:اسلام ٹائمز۔ مشرقی افغانستان میں مختلف واقعات میں 4 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔ بدھ کو ایساف کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں نیٹو فوجی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ایساف نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم مشرقی افغانستان میں تعینات اکثریتی فوج کا تعلق امریکہ سے ہے۔ رواں سال کے دوران طالبان کے ساتھ جھڑپوں اور سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں اب تک 104 نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 71 امریکی اور 14 برطانوی ہیں۔ گزشتہ برس افغانستان میں سب سے زیادہ 721 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 62316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش