0
Monday 3 Apr 2017 20:14

ایس یو سی کے نمائندہ وفد کی پاراچنار بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات

ایس یو سی کے نمائندہ وفد کی پاراچنار بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد نے سی ایم ایچ پشاور میں پارا چنار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجے کیلئے معاونت کی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد میں شامل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی سیاسی سیل کے ممبر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے پشاور میں صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ اور ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر کے ہمراہ سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور پارا چنار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ہسپتال میں موجود طوری بنگش قبائل کے مرکزی صدر حاجی گلاب حسین طوری، علمدار کربلا کے صوبیدار عاشق حسین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی۔

نمائندہ وفد نے زخمیوں اور ان کے ورثاء سے اس پرآشوب دور میں صبر و استحکام اور ہمت و حوصلہ بلند رکھنے کی اپیل کی، جبکہ زخمیوں کی جوانمردی اور ہمت و حوصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی دہشت و بربریت سے محب الوطن اور عالم اسلام کے شیدائیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب دہشت گردوں کا پاک سر زمیں سے قلع قمع کرکے اہل ایمان وطن عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ اس موقع پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے زخمیوں کی معاونت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 624324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش