0
Saturday 6 Jun 2009 14:35
جرمی کوربین:

اسرائیل منطقے کیلِئے ایک بڑا ایٹمی خطرہ ہے: برطانوی رکن اسمبلی

اسرائیل منطقے کیلِئے ایک بڑا ایٹمی خطرہ ہے: برطانوی رکن اسمبلی
برطانوی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے اسرائیل کے ایٹمی اسلحے کے ذخائر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطی کیلئے ایک بڑا ایٹمی خطرہ ہے۔ جرمی کوربین نے کہا کہ اسرائیل ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور چونکہ اس نے NPT پر دستخط نہیں کئے لہذا وہ ان ایٹمی ہتھیاروں کو استعمال بھی کر سکتا ہے۔ کوربین نے مزید کہا: "ایٹمی ہتھیاروں سے عاری مشرق وسطی کا قیام صرف اسرائیل کے ان ہتھیاروں سے پاک ہونے کی صورت میں ممکن ہے"۔ اسرائیلی حکام کے اپنے اعلان کے مطابق اس وقت اسرائیل کے پاس تقریباً 200 ایٹم بم موجود ہیں۔ اسکے باوجود اسرائیل NPT پر دستخط کرنے کے عالمی مطالبے کو مسترد کرتا آ رہا ہے۔ سیاسی امور کے ماہرین ان ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر پر بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں شامل شدت پسند افراد کی دسترسی پر پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 6249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش