0
Tuesday 11 Apr 2017 10:18

لاہور، بیدیاں روڈ خودکش حملے کی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

لاہور، بیدیاں روڈ خودکش حملے کی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی وین پر ہونیوالے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے کام کرنیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ہسپتال میں زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔ جائے حادثہ سے بھی عینی شاہدین کے بیانات لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ چند روز قبل بیدیاں روڈ پر خودکش حملے میں 5 پاک فوج کے جوانوں اور 2 راہگیروں کی شہادت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ جس کی تحقیقات کیلئے حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔ جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سی آئی اے کے افسران کو شامل کیا گیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے گزشتہ روز باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ جس میں ہسپتال میں موجود زخمیوں کے بیانات سمیت جیو فینسنگ کے ذریعے شارٹ لسٹ کیے گئے نمبروں پر تحقیقات کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کو تاحال موقع سے کوئی سی سی ٹی وی کے شواہد نہیں ملے۔ 4 افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 626700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش