0
Saturday 15 Apr 2017 15:16

سیاست چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن میڈیا چھوڑنے نہیں دے رہا، ڈاکٹر عاصم

سیاست چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن میڈیا چھوڑنے نہیں دے رہا، ڈاکٹر عاصم
اسلام ٹائمز۔ میگا کرپشن کیس میں نامزد سابق مشیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ میں بیمار ہوں اور سیاست میں نہیں آنا چاہتا، لیکن میڈیا مجھے سیاست چھوڑنے نہیں دے رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ہی ملتوی ہوگئی۔ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج سعد قریشی کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے، جبکہ نئے جج فرید انور نے تاحال چارج نہیں سنبھالا، جس کے باعث کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ میں شدید بیمار ہوں اور فی الحال سیاست میں نہیں ہوں، لیکن جب بھی کیس کی سماعت سننے آتا ہوں، تو عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندے مجھ سے سیاسی سوالات کرتے ہیں، عدالت سے انصاف ہی لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 627899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش