0
Monday 17 Apr 2017 09:18

پنجاب پولیس تمام مسالک اور طبقات کی تقریبات کو تحفظ فراہم کرنا فرض سمجھتی ہے، آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس تمام مسالک اور طبقات کی تقریبات کو تحفظ فراہم کرنا فرض سمجھتی ہے، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے ایسٹر کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایسٹر تقریبات کے پُرامن انعقاد کیلئے جس لگن اور جذبے سے سکیورٹی فرائض سرانجام دئیے وہ قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس تمام مسالک اور طبقات کو مذہبی تہواروں سمیت تمام تقریبات پر تحفظ فراہم کرنا اپنا اولین فرض سمجھتی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی پنجاب پولیس کے افسر اور جوان اسی جذبے سے فرائض سر انجام دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں ہمیں اپنے فرائض جذبہء جہاد سے سرشار ہو کر ادا کرنے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر ایسٹر تہوار پر مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دینے کیساتھ ساتھ انھیں یہ یقین دلاتا ہوں کہ اقلیتوں کے تحفظ اور انکے جان، مال اور عزت کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس پہلے بھی صدقِ دل سے کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہم اسی جوش و جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 628365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش