0
Tuesday 25 Apr 2017 21:08

جے آئی ٹی میں فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ شوا ہد کی بنیاد پر ہوں گے، چوہدری حامد حمید

جے آئی ٹی میں فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ شوا ہد کی بنیاد پر ہوں گے، چوہدری حامد حمید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ توہین عدالت ہے، سپریم کورٹ کے بینچ نے وزیر اعظم کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے جسکے بعد سیاسی مخالفین کو عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا چاہے، احتجاج کا شوق پورا کرے، وزیراعظم جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہونگے، کیونکہ جے آئی ٹی میں بھی فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں ہونگے، بلکہ شواہد کی بنیاد پر ہوں گے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُنکے خاندان پر لگائے گئے الزامات درست ہوتے، تو عدالت سے کچھ اور فیصلہ آتا، لیکن اُنکا دامن صاف تھا جسکی وجہ سے مخالفین عدالت میں ثبوت بھی پیش نہ کر سکے اور آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے گزشتہ چار سال میں خدمت اور تعمیر و ترقی کی سیاست کی ہے، جس کے نتیجہ میں صوبہ بھر میں اس کی عوامی حمایت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 630776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش