0
Saturday 29 Apr 2017 21:43

ایبٹ آباد میں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ایبٹ آباد میں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ حویلیاں میں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے شہر حویلیاں میں بڑا موڑ کے قریب 2 ٹرالر پھسلن کے باعث 4 گاڑیوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس  اور بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 632061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش