0
Tuesday 5 Apr 2011 08:29

دہشت گردی جاری رہی تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہیگا، بلاتفریق انسانیت کے قاتل درندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، علامہ حسن ظفر

دہشت گردی جاری رہی تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہیگا، بلاتفریق انسانیت کے قاتل درندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، علامہ حسن ظفر
کراچی:اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان اور معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ جب مجرموں اور قاتلوں کے دل سے سزا کا خوف ختم ہو جائے تو وہ کھلی دہشت گردی پر اتر آتے ہیں۔ رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ اب تک گرفتار کئے گئے کتنے قاتلوں کو سزا ہوئی اور کتنے پھانسی چڑھے، انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا تو یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا کیونکہ اب دربار، مزارات، مساجد و امام بارگاہیں اور مقدس مقامات بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا حکمران بتائیں کہ اس ملک میں کون محفوظ ہے۔ سخی سرور دربار ڈیرہ غازی خان میں انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے کسی رعایت اور ہمدردی کے مستحق نہیں۔ حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتیں دہشت گردوں کے ساتھ رعایت سے پیش آنا ترک کریں اور بلاتفریق انسانیت کے قاتل درندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ہلاک شدگان کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

خبر کا کوڈ : 63210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش