0
Sunday 30 Apr 2017 21:53

کرم ایجنسی، پاک فوج نے تری منگل میں خودکش حملہ آور گرفتار کرلیا

کرم ایجنسی، پاک فوج نے تری منگل میں خودکش حملہ آور گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقہ تری منگل میں آج ایک خودکش حملہ آور کو پاک آرمی نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ خود کو بارود سے لیس کر رہا تھا۔ یہ اطلاعات کراچی سے موصول ہوئی تھی کہ تری منگل میں ایک گھر میں اب خودکش تیار ہو رہا ہے اور پاراچنار کے اسپتال، کسی سکول یا ریڈزون میں دھماکہ ہونے والا ہے۔ اطلاع ملنے پر پاک آرمی کی بھاری نفری تری منگل پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بروقت کاروائی کرکے خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ ‫اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی کے تری منگل علاقے میں ایف سی نے چھاپہ مار کر ایک گھر سے خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف سی اور تری منگل میں موجود دہشتگردوں کے مابین جھڑپ کی بھی اطلاعات ہیں جو دہشتگرد پکڑنے پر ایف سی کیخلاف مزاحمت کر رہے تھے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ایک خودکش بمبار ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال، سکول، امام بارگاہ یا زیارت کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسی سال پاراچنار میں خودکش دھماکے کیے گئے۔ ‫پاراچنار کے طوری بنگش قبائل کا کہنا ہے کہ انہوں نے تری منگل، مقبل، غوزگڑھی، بوشہرہ اور پاڑہ چمکنی کے مختلاف مدارس اور افراد کی نشادہی کی ہے ہیں جو کالعدم اہلسنت والجماعت المعروف سپاہ صحابہ کے رہنماء عید نظر کی سربراہی میں دہشتگرد سیل چلا رہے ہیں اور کرم ایجنسی کی شیعہ آبادی کو مسلسل خودکش دھماکوں اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 632379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش