0
Monday 1 May 2017 17:51

خیبرپی کے حکومت کا ہڑتال کرنے والے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

خیبرپی کے حکومت کا ہڑتال کرنے والے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں ہڑتال کرنے والے اساتذہ کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں وزیر تعلیم نے ملازمین کے سربراہان کی فہرستیں طلب کرلیں، جبکہ آئی ایم یو کی رپورٹ پر ایسے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی بھی کی گئی جو ہڑتال کے روز ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے۔ دوسری طرف اساتذہ تنظیموں نے بھی حکومت کو 4 مئی تک کا ڈیڈلائن دیاہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ہڑتال کرنے والے اساتذہ کے خلاف باقاعدہ طور پر کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں، آل ٹیچرز کوآرڈی نیشن کونسل نے 5 مئی کو دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہڑتال کا حصہ بننے والے اساتذہ تنظیموں کے سرگرم رہنمائوں کا تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ ہڑتالوں میں شرکت کرنے والے دیگر اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنےاور انکے تبادلے دور دراز علاقوں میں کرانے کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ 20 اپریل کوصوبہ بھر کے اساتذہ نےسروس سٹرکچر، سکول بیسڈ پالیسی کے خاتمے سمیت دیگرمطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنادیا تھا جبکہ مختلف اضلاع میں جلسے جلوس بھی نکالے گئے تھے۔ پشاور میں ملازمین نے سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصرکی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا تھا تاہم اب اساتذہ نے دوبارہ حکومت کو 4 مئی تک کا ڈیڈلائن دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 632547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش