0
Sunday 7 May 2017 21:47

پاک افغان فلیگ میٹنگ ختم، سرحدی حدود کے تعین پر اتفاق

پاک افغان فلیگ میٹنگ ختم، سرحدی حدود کے تعین پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین باب دوستی پر ہونے والی فلیگ میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی ہے، میٹنگ میں سرحدی حدود کے تعین پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ پاک افغان حکام کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنل شریف نے کی۔ میٹنگ میں دونوں جانب سے گوگل سروے میپ اور جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ فلیگ میٹنگ میں پاکستان اور افغانستان کی جیولوجیکل سروے ٹیمیں بھی شریک تھیں، جس دوران پاک افغان سرحد کی جغرافیائی حدود کے تعین پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جیولوجیکل سروے کے بعد رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوائی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باب دوستی کی بندش پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا ہے، جن کو دور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے چمن میں فائرنگ کے بعد باب دوستی کو بند کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 634485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش