0
Thursday 7 Apr 2011 07:13

کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے کراچی میں بھی کارروائیاں شروع کر دیں، رحمان ملک کا انکشاف

کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی  نے کراچی میں بھی کارروائیاں شروع کر دیں، رحمان ملک کا انکشاف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کا رول کراچی تک آ گیا ہے، جو بندے پکڑے جا رہے ہیں وہ کراچی میں بھی وارداتیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانا چاہتی ہے۔ پہلے انہوں نے پنجابیوِں، ہزار وال، پٹھانوں اور سندھیوں کو مارنا شروع کیا، اور جب وہ اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہے تو اپنے ہی لوگوں کو مارنا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو گا، بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) اپنے لوگوں کو وہاں مار رہی ہے جبکہ بلوچ عوام کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کریگی۔ فوج صرف سوئی گیس کی پائپ لائنز کی حفاظت کیلئے تعینات کی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کا کیس ابھی عدالت میں جاری ہے اور مناسب وقت آنے پر قتل کی رپورٹ میڈیا کے سامنے لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم سے بات کی جائیگی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رحمن ملک نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 63710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش