0
Tuesday 16 May 2017 17:13

علامہ اصغر عسکری کل سے جنوبی پنجاب کے 4 روزہ دورہ جات کا آغاز کرینگے

علامہ اصغر عسکری کل سے جنوبی پنجاب کے 4 روزہ دورہ جات کا آغاز کرینگے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ محمد اصغر عسکری کل 17 مئی بروز بدھ جنوبی پنجاب کے 4 روزہ دورہ جات کا آغاز کریں گے۔ ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی بھی ہوں گے۔ علامہ اصغر عسکری اپنے دورہ کا آغاز ضلع میانوالی سے کریں گے، جہاں وہ ضلعی کابینہ کی تقریب میں حلف برداری میں شرکت اور خطاب کریں گے، جس کے بعد وہ تنظیمی مسئولین اور کارکنان کیساتھ بھی ایک نشست کریں گے۔ بعدازاں وہ ضلع بھکر پہنچیں گے، جہاں مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کریں گے اور ضلعی کابینہ کیساتھ ملاقات ہوگی۔ اس کے بعد علامہ اصغر عسکری ضلع لیہ جائیں گے، جہاں چوک اعظم میں عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کریں گے، جس کے بعد لیہ شہر میں تنظیمی ذمہ داران کیساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بعدازاں وہ کوٹ ادو، تونسہ، ڈیرہ غازی کا دورہ کریں گے اور اپنے دورہ کے آخری روز ضلع مظفر گڑھ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقدہ ‘‘استحکام پاکستان و امام مہدی (عج)‘‘ کانفرنس میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 637376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش