0
Saturday 9 Apr 2011 01:33

قران کی بے حرمتی پر ویٹی کن اور اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، مفتی منیب الرحمن

قران کی بے حرمتی پر ویٹی کن اور اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، مفتی منیب الرحمن
کراچی:اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت منعقدہ سمینار بعنوان "قرآن کی بے حرمتی اور عالمی قوانین"سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے، مغرب نے عالم اسلام کے خلاف باقاعدہ عسکری، ثقافتی اور روحانی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ قرآن کی بے حرمتی کے ذریعے دنیا کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی، جس پر اقوام متحدہ خاموش ہے اور ویٹی کن نے بھی کوئی مذمت جاری نہیں کی۔ امریکہ ملعون ٹیری جونز کو قرار واقعی سزا دے، مسلم حکمران ان واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کرائیں۔ سیمینار سے چیئر مین روئیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرید پراچہ، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری، مسیحی رہنما بشپ اعجاز عنایت مسیح و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ فرعونیت اور نمرودیت ایک نئے ایڈیشن کے ساتھ ہمارے سامنے موجود ہے امریکہ نے جو کچھ کرنا ہے وہ کررہا ہے مگر ہمیں جو کچھ کرنا چاہیے وہ ہم نہیں کررہے اس لئے ہم دنیا میں سب سے زیادہ بے توقیر ہیں ۔ فرید پراچہ نے کہا کہ مغرب نے اسلام کے خلاف عسکری ،ثقافتی انٹرنیٹ پر چلائی جانے والی مہمات اور اہانت نبی ص اور قران کے محاز پر جنگ چھیڑ رکھی ہے،اتنے بڑے واقع پر اقوام متحدہ ویٹی کن اور امریکہ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا،انتخاب عالم سوری نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ظلم کے خاتمے کیلئے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا ساتھ دیں،بشپ اعجاز مسیح نے کہا کہ ٹیری جونز مسیحی نہیں ہے ،مغرب اور مسیحیت میں فرق کیا جائے، مسلمانوں اور عیسائیو ں کو مل کر امن خراب کرنے والوں کی سازش ناکام بنانا ہو گی۔ اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان محض مذمتی بیان سے آگے بڑھ کر محرک بنے اور اقوام متحدہ سے قانون سازی کرائے۔
خبر کا کوڈ : 64025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش