0
Wednesday 7 Jun 2017 16:37

ہمارے قومی سیاسی وژن کیخلاف موجودہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، اسرار اللہ زہری

ہمارے قومی سیاسی وژن کیخلاف موجودہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، اسرار اللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر و سینٹر سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ زہری نے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ سے اپنی رہائش گاہ پہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث و مباحثہ کرتے ہوئے بلوچستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے ضمنی الیکشن این اے 260 کی خالی نشست کیلئے بی این پی (عوامی) اس میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔ بی این پی (عوامی) ایک سیاسی قومی جماعت ہے، جو کئی دھائیوں سے بلوچستان کے مظلوم عوام اور استحصالی نظام کے خلاف اپنے قوم کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی گھمبیر صورتحال سے دو چار کیا ہے، جو دو وقت کی روٹی کے محتاج ہیں۔ ہر طرف قومی سیاسی وژن کو چھوڑ کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔ مظلوم قوم کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے لوگوں کی نوکریاں چھین رہے۔ ایسے لوگوں کی نوکریاں چھین رہے، جو ماہانہ بمشکل دس ہزار روپے تنخواہ لے کر اپنے بوڑھے والدین کا پیٹ‌ پال رہے ہیں۔ قوم پرستی عبادت ہے، لیکن ہمارے حکمران اس عبادت سے یکسر ناواقف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 643970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش