0
Friday 9 Jun 2017 22:33

مسلم لیگ نون نے سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کیلئے سینکڑوں وکلاء تیار کرلیے، اعتزاز احسن

مسلم لیگ نون نے سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کیلئے سینکڑوں وکلاء تیار کرلیے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ایک بار پھر سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت پر مسلم لیگ نون ہنگامہ کرے گی۔ نون لیگ نے سینکڑوں وکلا کو سپریم کورٹ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے جو کمرہ عدالت کے اندر اور باہر موجود ہوں گے اور سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ نہیں کہ عدلیہ اور جے آئی ٹی کیا کریں گی بلکہ سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ نون کیا کرنے جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 644604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش