0
Wednesday 21 Jun 2017 17:01

آخری سانس تک مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے، علامہ ملازم نقوی

آخری سانس تک مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے، علامہ ملازم نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ملازم حسین نقوی نے مرید کے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے آخر سانس تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، یہ ہمارا مذہبی فریضہ اور عین عبادت ہے، یوم القدس کو متنازعہ بنانیوالے صہیونی و امریکی آلہ کار ہے جو ان کے ٹکروں پر پلتے ہیں، کشمیر اور فلسطین میں فرزندان توحید عالم کفر کے مقابلے میں سینہ سپر ہیں، مظلومین جہاں سے منسوب اس دن کو متنازعہ بنانا اسرائیل، امریکہ اور بھارت کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، جو مسلمانوں کو نسل کشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس قوم نے ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کی حمایت میں بلا رنگ و نسل و مذہب سینہ سپر رہی ہے، ہم قبلہ اول کو فراموش کرنیوالوں کو مسلم امہ کا دشمن تصور کرتے ہیں، پنجاب بھر میں ان شاءاللہ ایک ہزار سے زائد یوم القدس پر جلوس برآمد ہونگے، انتظامیہ ان مظلومین جہاں کی حمایت میں نکلنے والے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرئے اور ان جلوسوں کے راستے میں خلل نہ ڈالے، ہم اس دن کو دینی فریضہ سمجھ کر مناتے ہیں اور یہ ہماری ماہ صیام میں عبادت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا غاصب صہیونی و مغربی طاقتیں دنیا میں پے درپے شکست سے دوچار ہو رہے ہیں، ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ جلد ہی مسلم امہ ظالموں کے قبضے سے قبلہ اول کو آزاد کرائیں گے اور ان شاءاللہ اسرائیل انڈیا اور امریکہ کی نابودی کا منظر جلد ہم اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 647834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش