0
Sunday 25 Jun 2017 13:46

اداروں کو دھمکیاں دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی، شیخ خرم شہزاد

اداروں کو دھمکیاں دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی، شیخ خرم شہزاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ واویلا نہیں کرتے، اداروں کو دھمکیاں دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سٹیٹس کو اور کرپشن کے مینار ہر صورت گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کی جدوجہد فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے، 35 سال سے ملکی وسائل پر شریف خاندان قابض ہے اور شریف فیملی نے اربوں ڈالر کے ناجائز اثاثے بنائے، پانامہ پیپرز حکمرانوں کے کرپشن کے دستاویزی ثبوت ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ چوروں نے اپنی چوریاں چھپنانے کیلئے ملک کی سب سے بڑی عد الت اور جے آئی ٹی کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گلو بٹوں کو اپنے مظالم اور کرپشن کا پورا پورا حساب دینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 648721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش