0
Monday 3 Jul 2017 09:14

یوم انہدام جنت البقیع، لاہور میں کربلا گامے شاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

یوم انہدام جنت البقیع، لاہور میں کربلا گامے شاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ انجمن تعمیر مزارات جنت البقیع و جنت المعلیٰ کے زیراہتمام کربلا گامے شاہ لاہور میں یوم انہدام مزارات کے حوالے سے اجتماع منعقد ہوا، جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آباؤ اجداد، اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مزارات مسمار کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ یاد رہے کہ مزارات 1926ء میں مسمار کئے گئے تھے۔ اجتماع میں مختلف قراردادوں کے ذریعے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عالم اسلام کے شہریوں کو جانے کیلئے ویزے کی پابندیاں ختم کی جائیں۔ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مقدس مزارات کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔ جلسہ عام سے علامہ سید صبیح حیدر شیرازی، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ جاوید اکبر ساقی، سید ظہیر حیدر زیدی، پیر سید نوبہار شاہ، نورالمصطفیٰ، پیر ایس اے جعفری، ڈاکٹر امجد چشتی، امیر علی شاہ، سیٹھ بشارت، علی کربلائی، ذاکر جواد عاشق، قیصر مصطفی، سہیل عباس، سید علی رضا، سید محمد ابرار شیرازی اور دیگر علماء نے شرکت کی۔ بعدازاں علامہ سید شبیہ الحسن رضوی کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس بھی نکالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 650331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش