0
Wednesday 13 Apr 2011 22:27

ایوان کو بتایا جائے شجاع پاشا کیا مینڈیٹ لیکر امریکا گئے، حکومت نے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو تہس نہس کر دیا، چوہدری نثار

ایوان کو بتایا جائے شجاع پاشا کیا مینڈیٹ لیکر امریکا گئے، حکومت نے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو تہس نہس کر دیا، چوہدری نثار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے کردار کو تہس نہس کر دیا ہے، وزیراعظم ایوان کو بتائیں کہ جیو نے کیا گناہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک پارلیمانی کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں کرتی، حکومت جیو کے چینل کھول دے۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ جیو کو پوری طاقت سے دبانے کی کیوں کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر ایک چینل کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ کا کردار ہمیشہ جمہوریت کے حق میں رہا ہے، جیو کا کوئی بڑا دشمن بھی اسے ملک دشمن قرار نہیں دے سکتا۔ چودھری نثار نے کہا کہ وزراء ایوان میں نہیں آتے، اس انداز میں ایوان کو نہیں چلنے دیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیا مینڈیٹ لے کر امریکا گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بتائیں کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیا مینڈیٹ لے کر امریکہ گئے ہیں، لگتا ہے حکومت سیاستدانوں کی نہیں ڈی جی آئی ایس آئی کی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ڈرون حملے روکنا حکومت اور ایوان کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں تماشا نہیں لگائیں گے اور نہ ہی اسمبلی کو ربڑ سٹمپ بننیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی صرف ڈی بیٹنگ کلب بن چکا ہے اس طرح ایوان کو نہیں چلنے دیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس تہس نہس کر دیا گیا ہے، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور ریمنڈ ڈیوس سے متعلق حکومتی وضاحت نہ آئی تو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 65149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش