0
Wednesday 12 Jul 2017 21:33

جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے دعووں کی قلعی کھول دی

جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے دعووں کی قلعی کھول دی
اسلام ٹائمز۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے دعووں کی قلعی کھول دی۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ رحمن ملک شاطر اور ناقابل اعتبار شخص ہیں۔ رحمٰن ملک 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تو ان کا چہرے پر خوشی دیکھنے کے لائق تھی۔ مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ نے تو ان کا کٹا چھٹا سب کھول کر رکھ دیا۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ رحمان ملک نے ذاتی نمود و نمائش کے ساتھ ساتھ مفروضوں پر مبنی باتیں کیں۔ بادی النظر میں رحمان ملک نے سنی سنائی باتوں پر مبنی گمراہ کن جوابات دیئے اور تحقیقات میں معاونت کرنے میں ناکام رہے۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ رحمان ملک نے سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ امجد کو دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق غلط بیان دیا۔ سابق چیئرمین جنرل ریٹائرڈ امجد نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر دستاویزات فراہم کرنے کے رحامن ملک کے دعوے کی نفی کردی۔
خبر کا کوڈ : 652952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش