0
Tuesday 18 Jul 2017 19:44

عراق میں داعش کی شکست پوری انسانیت کی کامیابی ہے، فضل حسین اصغری

عراق میں داعش کی شکست پوری انسانیت کی کامیابی ہے، فضل حسین اصغری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ داعش کا عراق سے خاتمہ علماء، حکومت، عوام اور سکیورٹی فورسز کے تعاون سے ممکن ہوا، جو کہ دیگر ممالک کیلئے بھی مشعل راہ ہے، داعش نے عالم اسلام کو جتنا نقصان پہنچایا ہے، اسلامی تاریخ میں اس کا سراغ نہیں ملتا۔ اپنے بیان میں فضل حسین اصغری نے کہا کہ داعش کے جرائم اور تکفیریت کی پوری دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس لئے عراق سے داعش کے ناسور کا خاتمہ امت مسلمہ کیلئے اچھی خبر ہے، جسے تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقے خوش آئند قراردے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص سوچ کی حامل دہشتگرد تنظیم داعش امریکی ایجنسیوں کی پیداوار ہے، جسے اسلام کو بدنام کرنے اور مسلمان ممالک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے بنایا گیا۔ داعش پر عراقی عوام کی کامیابی کو پوری انسانیت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق اور شام کے عوام کا پوری دنیا کے عوام پر بہت بڑا حق ہے، داعش کے خاتمہ میں عراقی اقوام اور قبائل کے باہمی اتحاد نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، سنی و شیعہ مسلمانوں نے متحد ہو کر عراق کو داعش کے دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا۔

فضل حسین اصغری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اور سکیورٹی فورسز متحرک اور باخبر رہیں، تاکہ داعش کے مستقبل میں دوبارہ ابھرنے کا کوئی امکان نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقائی اور غیر علاقائی ممالک نے داعش کو عراق اور شام میں داخل ہونے کیلئے سہولیات فراہم کیں، انھیں تربیت دی اور ہتھیار فراہم کئے، جبکہ عراقی قوم نے داعش کا مقابلہ کرنے کا آپشن اختیار کیا، عراق کے اہلسنت علماء نے داعش کے خلاف واضح اور روشن مؤقف اختیار کیا جبکہ بعض سازشی طاقتیں بہانہ بنا کر شیعہ اور سنی جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہی تھیں، لیکن اہل سنت علماء نے ہوشیاری کا ثبوت دے کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا سامنا پاکستان کو بھی ہے، جہاں مختلف تکفیری فرقہ وارانہ تنظیموں کو پالا گیا اور اب یہ ملکی استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہیں، تو اداروں اور حکومت کو ہوش آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 654355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش