0
Friday 21 Jul 2017 13:32

انصاراللہ صیہونی حکومت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، امریکی سازشوں کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے، عبدالمالک الحوثی

انصاراللہ صیہونی حکومت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، امریکی سازشوں کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے، عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمن اور پورے علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ، دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے خطرناک سازشوں پر عمل پیرا ہے اور وہ عالم اسلام پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق استکبار کے خلاف جدوجہد کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، مسلمان ممالک کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ بعض عرب ممالک امریکہ کی خوشنودی میں واشنگٹن کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ امریکی سازشوں کے مقابلے میں ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاراللہ صیہونی حکومت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام پر بھروسہ کرنے سے متعلق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا اعلان حق بجانب ہے اور اس بیان کی وہ حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 655068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش