0
Thursday 27 Jul 2017 12:26

آئی ایس او کے زیراہتمام میٹرک کے طلباء کی سالانہ تعلیمی ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی

آئی ایس او کے زیراہتمام میٹرک کے طلباء کی سالانہ تعلیمی ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ محبین کے زیراہتمام اسلام آباد میں 10 روزہ تربیتی، فکری اخلاقی و تفریحی ورکشاپ 30 جولائی سے شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلباء شریک ہونگے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما خیام علی نقوی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ورکشاپ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں بتایا کہ ورکشاپ میں ملک بھر سے 500 سے زائد طلباء کی شرکت متوقع ہے، جن سے علما کرام، سابقین آئی ایس او اور سکالرز اخلاق، سیرت، احکام، حالات حاضرہ، سٹڈی سرکلز اور قرآن مجید کے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور کیریئر گائیڈنس کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز بھی ہونگے جبکہ ورکشاپ کے آخری روز پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 656587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش