0
Monday 7 Aug 2017 23:45

نواز شریف ملک میں داعشی فکر کو پروان چڑھانا چاہتا تھا، صاحبزادہ حامد رضا

نواز شریف ملک میں داعشی فکر کو پروان چڑھانا چاہتا تھا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کو زندہ رکھنے پر مجلس وحدت مسلمین تحسین کی مستحق ہے۔ علامہ عارف حسینی وحدت کے حوالے سے ایک معتبر نام تھے جن کا مشن آج بھی جاری ہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا بانی کو ملک کی عدالت نے تو نااہل قرار دیا لیکن خدا کی عدالت میں بھی ابھی بہت سارے فیصلے ہونے باقی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے ان خیالات کا اظہار پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینا، پارا چنار کے مظلوم افراد کا قتل عام اور ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو گولیاں مارنے کے جر م کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
حامد رضا نے کہا کہ نواز شریف ملک میں داعشی فکر کو پروان چڑھانا چاہتا تھا۔ داعش آج پاکستان کی سرحد پر کھڑی ہے۔ میں تمام کالعدم جماعتوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ پاک فوج سے پہلے اس ملک کے دشمنوں کو ہم سے ٹھکرانا ہو گا جو انجام یزید کا ہوا وہی انجام ان دہشت گرد قوتوں کا ہوگا۔ حامد رضا نے کالعدم جماعت اہل سنت والجماعت (سپاہ صحابہ)، لشکر جھنگوی سمیت دیگر جماعتوں کا نام لیکر مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 659359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش