0
Wednesday 16 Aug 2017 11:02

پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سید بوعلی شاہ

پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سید بوعلی شاہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستانیت کے شعور کو اپنا کر ہی وطن عزیز کو عظیم تر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قریہ عشق رسول(ص) ہے، اس لئے پاکستان کیخلاف سازشیں کرنیوالے ناکام و نامراد ہوں گے، محب وطن قوتیں متحد ہو کر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کریں۔ سید بو علی کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی خود احتسابی اور تجدید عہد کا دن ہے، ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے۔ ناظم پنجاب ارشد قادری نے کہا ہماری وفاداری کسی حکومت سے نہیں وطن اور دین کے ساتھ ہے، ہم وطن کی محبت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، استحکام وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن سازشوں کے توڑ کیلئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنس سے حمزہ علی قادری، محمد اکرم رضوی، طیب شیخ، ملک عزیز الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 661661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش