0
Thursday 17 Aug 2017 23:33

سندھ ہائیکورٹ بنچ کا سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت سے انکار

سندھ ہائیکورٹ بنچ کا سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت سے انکار
اسلام ٹائمز۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے بنچ نے سانحہ صفورا اور دیگر الزامات میں فوجی عدالتوں کی سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو فوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے، دہشتگردوں کے اہلِ خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہی، اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر عمل درآمد روکا جائے، جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں دہشتگردوں کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بنچ نے دہشتگردوں کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے کیس دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ فوجی عدالت نے سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگرد سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سزائے موت سنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 662107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش