0
Tuesday 22 Aug 2017 20:14

پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ ملک کیلئے نہیں، آئندہ الیکشن جیتنے کا سوچتے ہیں، عمران خان

پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ ملک کیلئے نہیں، آئندہ الیکشن جیتنے کا سوچتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 1 ارب درخت لگانے کی مہم 85 فیصد کامیاب رہی، جس کا عالمی اداروں نے بھی اعتراف کیا ہے، اسمبلی میں بیٹھے کچھ لوگوں نے ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر جنگلات پر قبضہ کیا مگر صوبائی حکومت نے 700 کنال زمین واگزار کروائی۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ ملک کے لئے نہیں سوچتے، بلکہ آئندہ الیکشن میں جیتنے کے لئے سوچتے ہیں، ملکی تباہی کی بڑی وجہ ایسی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اللہ نے خاص ملک دیا، مگر ہم نے پاکستان کے ماحول کو بچانے کے لئے کبھی نہیں سوچا، بلکہ جنگلوں کو تباہ کیا اور اُس اراضی پر قبضے کرکے تعمیرات کیں، اسی وجہ سے ملک کے بڑے جنگل ختم ہوگئے اور راجن پور و چیچہ وطنی جیسے علاقوں میں موجود بڑے جنگلات آج نظر نہیں آتے۔ عمران خان نے کہا کہ ٹمبر مافیا نے اسمبلی میں بیٹھے طاقتور لوگوں کے ساتھ کاروبار کیا اور صرف خیبر پختونخوا میں 2 بلین ڈالر کی غیر قانونی لکڑی کاٹی، ہم نے جنگلات کو بچانے کے لئے تحفظ کا آغاز کیا تو سب نے ہمارا مذاق بنایا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے ٹمبر مافیا کے قبضے سے 700 کنال زمین واگزار کروائی، جس کے دوران ٹمبر مافیا کی مزاحمت سے اداروں کے لوگ شہید بھی ہوئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 2013ء میں حکومت ملنے کے بعد سب سے تباہ حال صوبہ خیبر پختونخوا تھا مگر ہماری مقامی قیادت اور اراکین نے صوبے کے لئے اچھے اقدامات کئے، جس کا اعتراف عالمی ادارے خود کر رہے ہیں۔ ماحولیات پر نظر رکھنے والا عالمی ادارہ بھی بلین ٹری کو 85 فیصد کامیاب مہم قرار دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 663384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش