0
Wednesday 23 Aug 2017 04:35

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام اندرون سندھ تربیتی نشستوں و ورکشاپس کا کامیاب انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام اندرون سندھ تربیتی نشستوں و ورکشاپس کا کامیاب انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام اندرون سندھ مختلف یونٹس میں کارکنان اور نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستوں اور ورکشاپس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں اے ایس او کے مرکزی نائب صدر محسن علی نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس ایک یونیورسٹی کی مانند ہے، جس میں شامل تمام کارکنان کی تربیت اور کردار سازی ہماری اولین ذمہ داری ہے، گذشتہ نصف صدی سے سرزمین سندھ پہ اصغریہ اسٹوڈنٹس نے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ہے، آج بھی اسی مقصد پہ عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اے ایس او کی حالیہ سرگرمیوں پہ بات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے ماہ اگست میں تربیت کے عمل کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کے مختلف یونٹس میں تربیتی نشستیں اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، الحمداللہ یونٹس میں بہت مفید نشستیں ہوئی ہیں، جس سے نوجوانوں کی علمی و فکری تربیت بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف شہروں میں منعقدہ ورکشاپس کی اچھے نتائج مل رہے ہیں، جس سے کارکنان اور نوجوانوں میں احساس ذمہ داری، فقہی احکامات، کربلا محور انسانیت سمیت دیگر موضوعات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی آگہی حوصلہ افزاء ہے، انشاءاللہ تربیت کا یہ سلسلہ مسلسل جاری و ساری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 663442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش