0
Monday 28 Aug 2017 18:40

ایف آر بنوں، سکیورٹی فورسز کا جانی خیل میں آپریشن، 2 شدت پسند ہلاک

ایف آر بنوں، سکیورٹی فورسز کا جانی خیل میں آپریشن، 2 شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے دوران آپریشن دو اہم شدت پسند ہلاک کر دیے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقہ ممیتون خیل میں دو اہم شدت پسندوں رحیم اللہ اور زاہد اللہ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر سکیورٹی فورسز نے ان کے گرد گھیرا ڈال دیا اور دونوں کو موقع پر ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں شدت پسندوں کا تعلق جانی خیل قبیلے سے تھا جن میں سے رحیم اللہ کا تعلق کمانڈر شیرعالم گروپ جبکہ زاہد اللہ کا کمانڈر اختر محمد گروپ سے تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں شدت پسند دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ : 664971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش