0
Wednesday 30 Aug 2017 12:20

مفتی جعفر حسین کی شخصیت و قیادت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، سرفراز نقوی

مفتی جعفر حسین کی شخصیت و قیادت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے تنظیم کے مرکزی دفتر لاہور میں علامہ مرحوم مفتی جعفر حسین کی 34 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی جعفر حسین کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ محسنین ملت کے افکار و کردار کو زندہ رکھا ہے اور ان کی یاد آوری کیلئے ان کے ایام کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، مفتی جعفر حسین نے اپنے منصب کے احساس کے تحت ملک بھر میں دورہ جات کر کے ملت کو سازش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے کچھ جداگانہ حقوق بھی ہیں، آپ کی شب و روز کی محنت رنگ لائی اور اس طرح ملت کے اندر اجتماعی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، مرحوم مفتی جعفر حسین نے اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہوئی ہے۔ شیعہ قوم اس ملک کا اہم حصہ ہے جس نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت اپنے ملک کے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مفتی جعفر حسین مرحوم کی استعمار دشمنی، سادگی، نوجوانوں سے محبت، بابصیرت شخصیت و قیادت آج کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 665453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش