0
Wednesday 20 Apr 2011 14:26

بحرین سیکورٹی فورسز نے 6 خاتون اسکول ٹیچرز کو اغوا کر لیا

بحرین سیکورٹی فورسز نے 6 خاتون اسکول ٹیچرز کو اغوا کر لیا
اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق بحرینی پولیس نے سعودی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر گذشتہ روز منگل کے دن 6 خاتون اسکول ٹیچرز کو اغوا کر لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بحرینی اور سعودی سیکورٹی فورسز نے پیر کے دن بھی 8 خاتون اسکول ٹیچرز اور اسکول کے کئی بچوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
بحرین کی وزارت تعلیم نے بھی ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی ہے جسکا کام ملک میں موجود تعلیمی اداروں کے ایسے کارکنان پر نظر رکھنا اور ان سے تفتیش کرنا ہے جو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرتے ہیں۔ فروری اور مارچ میں ہزاروں اسکول ٹیچرز نے ملک میں جاری حکومت مخالف عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے بحرینی عوام نے 14 فروری سے ملک میں استبدادی اور آمرانہ نظام حکومت کے خاتمے کیلئے احتجاجی تحریک چلا رکھی ہے۔ بحرینی سیکورٹی فورسز نے سعودی فوج کی مدد سے اب تک مظاہرین کے خلاف طاقت کا کھلا استعمال کیا ہے اور کئی افراد کو ٹارچر اور تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔
مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کی دستیابی تک اس احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ملک میں موجود آمرانہ نظام حکومت کے خاتمے اور اسکی جگہ جمہوری نظام کے حکمفرما ہونے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 66645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش