0
Tuesday 5 Sep 2017 15:07

کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے پاک بحریہ کی فل ڈریس ریہرسل

کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے پاک بحریہ کی فل ڈریس ریہرسل
اسلام ٹائمز۔ کراچی سی ویو پر پاک بحریہ کی جانب سے یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے اثاثوں نے اپنی صلاحیتوں کی دھاک بیٹھائی۔ کراچی میں سی ویو کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر میں یوم دفاع پاکستان کے لئے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ فل ڈریس ریہرسل کے دوران فضاؤں اور سمندر کے سینے پر پاک بحریہ کے اثاثوں نے اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھائی، سب سے منفرد مظاہرہ 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والے چھاتہ بردار دستے کا تھا۔ فضاؤں میں پاک بحریہ کے سی کنگ، ایلوٹ اور زولو نائن ہیلی کاپٹرز کے علاوہ فوکر اور پی تھری سی اورین طیاروں کی جہاں گھن گرج سے فضاء گونجتی رہی۔ فل ڈریس ریہرسل کے دوران پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے یرغمال افراد کو دہشت گردوں سے چھڑانے اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس آپریشن کے لئے سی کنگ ہیلی کاپٹر سے کمانڈوز رسوں کے ذریعے اترے، فضاء سے اترنے والے کمانڈوز کو سمندر میں ہوور کرافٹ اور اسپیڈ بوٹس پر سوار جوانوں نے معاونت فراہم کی۔ پاک بحریہ کے جوانوں کی پیشہ وارنہ تربیت کا مظاہرہ بیچ ویو پارک اور ساحل سمندر پر تفریح کرنے والوں نے بھی دیکھا اور اپنی عید کے مزے کو دوبالا کیا جب کہ 6 ستمبر کو پاک بحریہ کی جانب سے دفاعی اور بحری اثاثوں کا یہ شاندارمظاہرہ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 666624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش