0
Wednesday 20 Apr 2011 20:22

عبادالرحمن کیس،لاہور ہائیکورٹ نے مقتول کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا

عبادالرحمن کیس،لاہور ہائیکورٹ نے مقتول کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا
لاہور:اسلام ٹائمز۔لاہور ہائی کورٹ نے عبادالرحمن کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز چودھری کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے عبادالرحمن کے وکیل اسد منظور نے کہا کہ واقعے کو تین ماہ ہونے والے ہیں لیکن ابھی تک نہ تو گاڑی اور نہ ہی ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔ چیف جسٹس نے وفاقی سیکرٹری داخلہ و خارجہ، پنجاب کے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعے کے دوران امریکی کونصلیٹ کی گاڑی نے نوجوان عبادالرحمن کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا جس کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 66710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش